پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں علی امتیاز وڑائچ کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

Aug 15, 2024 | 11:30 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے حافظ فرحت عباس کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کی تجویز پرعلی امتیاز وڑائچ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

خیال رہے کہ حافظ فرحت عباس کی جانب سے استعفے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد ان حالات میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔اپنے بیان میں علی امتیاز وڑائچ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مجھے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پوری کوشش کروں گا پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب، میاں اسلم اقبال اور ملک احمد خان بھچر کے اعتماد کا بھی شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا، پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا۔

مزیدخبریں