کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل
کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی وے گھگھر پھاٹک کے قریب سے خاتون کی 7 روز پرانی لاش مل گئی۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت رقیہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اتحاد ٹاؤن کی رہائشی اور شادی شدہ تھی، مقتولہ کی لاش کو رشتے داروں نے اپنے طور پر کوشش کرکے ڈھونڈ نکالا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے اہلیہ رقیہ کی گمشدگی اور قتل کی دھمکی کی درخواست اتحاد ٹاؤن تھانے میں جمع کرا رکھی تھی۔درخواست میں مقتولہ کے شوہر اضرار نے موقف اختیار کیا کہ میری بیوی نے اپنی رشتہ دار کو 1 لاکھ روپے قرضہ دیا تھا، جس کی واپسی کے مطالبے پر کلثوم اور اُس کا شوہر کامران نیازی دھمکیاں دیتے تھے۔اضرار نے مزید کہا کہ کامران نیازی کے بھائی سرفراز اور سالے وسیم اور محمد نواز میری اہلیہ کو دھمکیاں دیتے رہتے تھے۔

مقتولہ کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ کلثوم نے رقیہ کو پیسے بلدیہ مہاجر کیمپ آکر لینے کا کہا، میری بیوی 12 سالہ بیٹے عباس کے ساتھ پیسے لینے گئی تھی۔درخواست میں اضرار نےکہا کہ کلثوم اور اُس کے بھائیوں، شوہر اور دیور نے رقیہ پر تشدد کیا جبکہ میرے بیٹے کو انہوں نے دوسرے کمرے میں بند کردیا تھا۔مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ کامران نیازی نے بیٹے سے کہا کہ تمہاری ماں کو قتل کردیا ہے، تم نے اگر کسی کو بتایا تو تمہیں بھی قتل کردیں گے۔

درخواست میں اضرار نے کہا کہ کامران نیازی میرے بیٹے کو میری بہن خالدہ کے گھر چھوڑنے آیا تو میں نے اُس سے اپنی بیوی سے متعلق پوچھا تو اُس نے کہا کہ وہ پیسے لے کر تمہاری بیٹی کے گھر منگھوپیر گئی ہے۔مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ میں گاڑی چلاتا ہوں، 4، 5 دن بعد واپس آیا تو بیوی گھر پر نہیں تھی، بیٹا پریشان اور خوفزدہ تھا، پوچھنے پر واقعے کا بتایا۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالے اور قتل کا مقدمہ اتحاد ٹاؤن تھانے میں درج کیا جائے گا۔