روہت شرما سڈنی ٹیسٹ سے باہر، ریڈ بال کیریئر ختم ہونے کی خبریں گرم

روہت شرما سڈنی ٹیسٹ سے باہر، ریڈ بال کیریئر ختم ہونے کی خبریں گرم
روہت شرما سڈنی ٹیسٹ سے باہر، ریڈ بال کیریئر ختم ہونے کی خبریں گرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر-ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے بھارتی کپتان روہت شرما کو پلیئنگ الیون سے باہر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جسپریت بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔یہ بات بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کی۔

ڈان نیوز کے مطابق روہت شرما نے بھارت کے لیے 67 ٹیسٹ کھیلے، ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی ٹیم کی طرف سے طویل دورانیے کی کرکٹ نہ کھیل سکیں۔ میلبورن میں کھیلا گیا سیریز کا چوتھا ٹیسٹ روہت شرما کا آخری ٹیسٹ ثابت ہو سکتا ہے، اگر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مداخلت نہیں کرتا اور ان سے آخری بار کھیلنے کی درخواست نہیں کرتا تو اس صورت میں اس فیصلے کے تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

 شبمن گل پلیئنگ الیون میں روہت شرما کی جگہ لینے کے لیے تیار ہیں اور وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے، توقع ہے کہ کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال سیریز کے آخری میچ میں اوپننگ کریں گے۔روہت شرما نے سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت کے آخری ٹریننگ سیشن میں مختصر وقت کے لیے حصہ لیا، اہم میچ سے قبل روہت شرما کو ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچز اور نائب کپتان جسپریت بمراہ سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹر کے پہلے بیچ کے ساتھ نیٹ میں ٹریننگ نہیں کی، ٹریننگ کرنے والوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول اور یشسوی جیسوال شامل تھے، روہت شرما کیچنگ پریکٹس سیشن کے دوران بھی غیر حاضر تھے۔تاہم روہت شرما آخر میں نیٹ پر پہنچے اور صرف 10 منٹ تک بلے بازی کی، اس کے بعد انہیں مشہور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) کے ایک اسٹینڈ کے قریب گوتم گمبھیر اور جسپریت بمراہ کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیسٹ میچ کے موقع پر ایس سی جی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلیئنگ الیون میں روہت شرما کے شامل ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا، جب کہ یہ پریس کانفرنس روایت کے برعکس کپتان کے بجائے کوچ نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی روایت ہے، ہیڈ کوچ یہاں موجود ہے، یہ کافی ہونا چاہیے، یہ بہت ہونا چاہیے، میں کل وکٹ کا جائزہ لے کر ٹیم کو حتمی دوں گا۔جب ان سے روہت شرما کی ٹیم بھارت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تو گوتم گمبھیر نے دہرایا کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا، ہم وکٹ دیکھیں گے اور کل پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا تو گوتم گمبھیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جواب وہی ہے۔

مزید :

کھیل -