پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں۔
حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے 5 افراد کو مارنے کا بھی اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلئے ہیں اس حوالے سے فرانسیسی وزارت داخلہ کا بیان سامنے نہیں آسکا۔
ڈنکرک کے میئر کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، اس حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔