امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے ...
 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار  پھر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےلاہور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے، عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ آئی پی پیز کےظالمانہ معاہدوں سے عوام کو ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔ عوامی رائے کو دبانے سے ملک درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا. آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے کےلیے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

"جنگ " کے مطابق حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا  کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالو اپ کیا جا رہا ہے. عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور تحریک شروع کریں گے۔آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے۔