اسلام آباد ،لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ،لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کر ...
اسلام آباد ،لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 16 دسمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 24نیوز کے مطابق   ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 16 دسمبر کو تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور نے بھی ںوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16دسمبرکو شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے، تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔