نور خان بیس پر حملے کے وقت پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا طیارہ کہاں تھا؟ ایسا دعویٰ کہ آپ بھی شکر کریں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ جس وقت انڈیا نے نور خان ایئر بیس پر حملہ کیا اس وقت غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سے واپس لے جانے والا طیارہ وہیں کھڑا تھا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا " کل جب بھارت نے راولپنڈی میں پاکستان کے نور خان ایئربیس پر حملہ کیا تو بین الاقوامی کرکٹرز کی ایک چارٹرڈ فلائٹ ٹیک آف کرنے والی تھی، میزائل اس فلائٹ کو نشانہ بنا سکتے تھے اور... نتائج! یہ مودی کے بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ اسے اپنی بڑھی ہوئی انا، جنگی جنون کے سوا کسی کی پرواہ نہیں۔" غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کر کے کیا کرنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز کے ایک مالک نے بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی قریبی معاملہ تھا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا، فلائٹ کے پروٹوکول میں خصوصی ترامیم کی گئی تھیں۔ بھارتی میزائلوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی فلائٹ میں چند منٹ کا ہی وقفہ تھا ، اگر ذرا بھی تاخیز ہوجاتی تو بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔
EXCLUSIVE AND IMPORTANT!!! ‼️‼️‼️
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) May 10, 2025
Yesterday when India attacked Pakistan’s Nur Khan Airbase in Rawalpindi, chartered flight of international cricketers was about to take off!!!
The missiles could’ve hit the flight and ….. the consequences!!! ‼️‼️‼️
This is Modi India’s real…
Generate Audio Overview