خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو وارننگ جاری
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر کو اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری صوبائی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو مقررہ اوقات کی پابندی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق تمام محکموں اور دفاتر کے لیے صبح 9 بجے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر ہے، مختلف افسران اور اہلکاروں کے اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں۔
"جنگ " کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوقات کار کی پابندی نہ کرنے پر تنخواہوں میں کٹوتی اور تبادلہ کیا جائے گا۔