یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری سے متعلق محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی

Dec 15, 2024 | 08:56 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیوبر رجب بٹ  کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے لیکن ان کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس نے یوٹیوبر کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جس پر ملازمین شیر کے بچے کو برآمد کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔شیر کے بچے کی برآمدگی کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی، قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لیے درخواست وائلد لائف نے دینی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کو  غیر قانونی اسلحہ اور وائلڈ لائف کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں