لاہور (ویب ڈیسک) علی عسکری امریکا میں پیدا ہوئے اور ان کی وجہ شہرت معروف اداکارہ ماہرہ خان سے شادی بنی۔علی رضا عسکری 8 اگست 1987ءکو امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئے لیکن ان کا بچپن مختلف شہروں میں گزرا جن میں سینیٹ لیوس، میسوری، پیراڈائز ویلی اور فیونکس قابل ذکر ہیں۔
بعد ازاں علی عسکری اپنی والدہ اور بہ کے ہمراہ میامی منتقل ہو گئے جبکہ ان کے والد فیونکس میں ہی رہے۔علی عسکری کی 2006ءمیں اپنی سابقہ اہلیہ ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ کر لیا اور 13 جولائی 2007ءکو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کے والد اس شادی کے سخت خلاف تھے۔2009ءمیں علی عسکری کی فلم ایڈکٹس دی ہالی ووڈ بلیک فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی جسے بہت سراہا گیا۔ فلم ایڈکٹس کی کامیابی کے بعد علی عسکری نے دی لاس اینجلس فلم سکول میں جانے کا فیصلہ کیا اور آرٹس اینڈ سائنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔
ماہرہ اور علی عسکری کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 2015ءمیں دونوں نے طلاق لے لی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔طلاق کے بعد علی عسکری نے فلم بنانے کا شوق نہیں چھوڑا اور اپنی دوسری فیچر فلم فالنگ پر کام شروع کر دیا، اس فلم کو بھی بہت پذیرائی ملی۔ علی عسکری اب بھی اپنے شوق سے وابستہ ہیں اور اسی میں آگے بڑھنے کی جستجو میں ہیں۔