لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو پاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
عبدالرحمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور انہوں نے ملتان میں ٹیم کو جوائن بھی کرلیا ہے۔
عبدالرحمان پاکستان کیلئے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں۔بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان ویمنز ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔