وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، فنڈز کے اجرا پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منظور شدہ لاگت کے اندر منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبہ سندھ کی ترقی اور آبادی کی بہتری کے لئے ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے وزیر اعلیٰ سندھ کو وفاقی حکومت کے تمام منظور شدہ منصوبوں کے لئے فنڈز کے مکمل اور بروقت اجرا کو یقینی بنانے کے عزم کا یقین دلایا۔
وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ جاری منصوبوں کی لاگت میں کسی بھی قسم کے اضافے پر فیصلہ کے لئے CDWP اور ECNEC کی جانب سے تیزی سے غور کیا جائے گا۔