مارک زکر برگ کا 3600 "نکمے" ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

مارک زکر برگ کا 3600 "نکمے" ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ
مارک زکر برگ کا 3600

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے 3600 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ افراد وہ ہیں جنہیں "کم کارکردگی والے" قرار دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد نئے اور بہتر ہنر مند افراد کو بھرتی کرنا ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا "میں نے کارکردگی کے معیار کو بلند کرنے اور کمزور کارکردگی دکھانے والے افراد کو تیزی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام کمپنی میں بہترین ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے اور نئے افراد کو شامل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بلومبرگ  کی رپورٹ کے مطابق میٹا تقریباً 74 ہزار 200  ملازمین میں سے پانچ  فیصد کو فارغ کرے گا۔ برطرفی کا عمل کمپنی کے اندرونی میمو میں تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ برطرفیاں میٹا کے 10 فیصد اخراج کے ہدف کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کمپنی کے اخراجات کو بہتر بنانا اور تنظیمی ڈھانچے کو موثر بنانا ہے۔ وہ ملازمین جو کارکردگی کے جائزے کے بعد "نکمے"  حامل پائے گئے  اس عمل سے متاثر ہوں گے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ متاثرہ ملازمین کو "فیاضانہ سیورنس پیکج" فراہم کیا جائے گا۔