"بریڈ پٹ" نے خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر 24 کروڑ کا چونا لگا دیا

"بریڈ پٹ" نے خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر 24 کروڑ کا چونا لگا دیا
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک 53 سالہ فرانسیسی خاتون کو 8 لاکھ 30 ہزار یورو (تقریباً  24 کروڑ پاکستانی روپے) کا چونا لگا دیا گیا۔  فراڈیوں نے   خود کو ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کر کے انہیں فراڈ کا نشانہ بنایا۔

بی بی سی کے مطابق انٹیریئر ڈیزائنر خاتون  نے تقریباً ڈیڑھ سال تک یہ سمجھا کہ وہ بریڈ  پٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ دھوکہ بازوں کا شکار بن چکی ہیں، جس کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں اور اپنی جان لینے کی تین کوششیں بھی کیں۔

این نامی خاتون  نے بتایا کہ ان کا دھوکہ دہی کا سفر فروری 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے انسٹاگرام ڈاؤن لوڈ کیا۔ ایک دن بعد خود کو بریڈ پٹ کی والدہ ظاہر کرنے والی ایک شخصیت نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان کے بیٹے کو ان جیسی عورت کی ضرورت ہے۔ اگلے دن ایک شخص نے بریڈ پٹ بن کر بات چیت شروع کی۔

دھوکہ بازوں نے جھوٹے دعوے کیے کہ بریڈ پٹ کے اکاؤنٹس ان کے  طلاق کے مسائل کی وجہ سے منجمد ہیں اور انہوں نے این سے مختلف بہانوں سے پیسے مانگے، جن میں کسٹم چارجز اور گردے کے کینسر کا علاج شامل تھے۔ این نے بتایا "میں نے یہ سوچ کر پیسے دیے کہ شاید میں کسی کی جان بچا رہی ہوں۔" یہاں تک کہ دھوکہ بازوں نے اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہسپتال میں لیٹے بریڈ پٹ کی تصاویر بھی بھیجیں جنہوں نے این کے شبہات کو ختم کر دیا۔این کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سے طلاق کے بعد ملنے والی سات  لاکھ 75 ہزار یورو کی رقم بھی دھوکہ بازوں کے ہاتھ لگ گئی۔

جب این نے  میگزینز میں بریڈ پٹ کی نئی گرل فرینڈ اینز ڈی رامون کے ساتھ تصاویر دیکھیں تو دھوکہ بازوں نے انہیں ایک جعلی ویڈیو نیوز رپورٹ بھیجی، جس میں کہا گیا کہ بریڈ پٹ "این نامی خاتون کے ساتھ خصوصی تعلقات" میں ہیں۔

مزید :

تفریح -