حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا
حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا
سورس: Global Georgetown university

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کے معاملے پر جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ہوگا جب کہ بدلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا.

بی بی سی کے مطابق  امن معاہدے کی قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کرد ہے. قطری وزیر اعظم نے کہا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہو گا. 

جو بائیڈن کے مطابق معاہدے میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوجوں کے غزہ سے انخلا اور حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔ اسرائیل بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے. امریکی صدر کا کہنا ہے کہ   فلسطینی اپنے علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور غزہ کی پٹی پر انسانی امداد کی فراہمی بڑھائی جائے گی۔

 ان کے مطابق  دوسرے مرحلے میں جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے ضروری تیاریوں پر بات ہو گی۔ اگر یہ مذاکرات چھ ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہتے ہیں تو جنگ بندی جاری رہے گی۔ تیسرے مرحلے میں بقیہ یرغمالیوں کو اپنے خاندانوں تک پہنچانا ہو گا اور غزہ میں تعمیر نو کا کام شروع ہو گا۔