پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر ہوگئی ہے، جبکہ فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی تھی، جس کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک کے لیے کیا گیا تھا۔پیٹرول بنیادی طور پر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، اور یہ متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔