بے نظیر نشوونما پروگرام:خیبرپختونخوا میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Jan 15, 2025 | 02:44 PM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویز ات میں بے نظیر نشوونما پروگرام پراجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کی تنخواہوں میں بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارکنوں اور عملے کو تنخواہوں میں کٹوتیوں کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں مگر اس کے باوجود محکمے نے ان ادائیگیوں کی پوری قیمت ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشوونما پروگرام دونوں سے وصول کیں۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ بے ضابطگیاں تقریباً 79 کروڑ 99 لاکھ روپے بنتی ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام سے کے پی حکومت کو منتقل ہونے والے 66 کروڑ 40 لاکھ روپے بے نظیر نشوونما پروگرام فنڈز کا 30 فیصد ہے۔ 
دستاویزات کے مطابق پروگرام میں کام کرنے والے 11 گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا بھی انکشاف بھی ہوا ہے۔ 
ورلڈ فوڈ پروگرام نے صوبے میں پروگرام کو روکتے ہوئے آڈٹ کی درخواست کردی جبکہ بہتر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام کا انتظام کے پی حکومت سے لے کر این جی اوز کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں