fact check, پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی

Jun 15, 2025 | 09:27 AM

اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا  نکلا ۔

 اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل کیخلاف ایران کے ساتھ جنگ میں اترے گی ‘‘۔


اس دعوے پر آزاد ڈیجیٹل نے پاکستان کی متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ـ’’پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی بات چیت، بیان یا دھمکی نہیں دی گئی ، یہ دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ، پاکستان علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور ایسے من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ "

اس بارے گروک نے بھی بتایا کہ  اس بات کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں کہ پاکستان نے اسرائیل پر حملہ کرنے یا ایران کے ساتھ عسکری طور پر شامل ہونے پر اسرائیل کے خلاف جوہری جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جون 2025 میں پاکستان کے سرکاری بیانات، بشمول اقوام متحدہ میں، ایران اسرائیل تنازعہ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، نہ کہ فوجی کارروائی کی کوئی بات کی ۔ ماضی کی غلط معلومات  سے احتیاط برتنے کی تجویز ملتی ہے ، دعویٰ غیرمصدقہ یا غلط معلوم ہوتا ہے، لیکن نجی سفارتی بات چیت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں