اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی، سرکلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاری سرکلر کےمطابق صحافی،وکلا اورسائلین اسلام آباد ہائیکورٹ کےاحاطہ میں کسی قسم کی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کرسکیں گے،اس کے علاوہ کمرہ عدالت، راہداری،ویٹنگ ایریا اوردفاتر میں ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی جائے گی۔

سرکلرکےمطابق موبائل فون عدالت کے اندرصرف سائلنٹ موڈپر استعمال ہوسکیں گے،لائیو سٹریمنگ اور کیمرے کےاستعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی،سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔