اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

Mar 15, 2024 | 09:15 PM

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائےجس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 135رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

 کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد کی جانب سے مارٹن گپٹل رنز 56 بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 31، کپتان شاداب خان اور ایلکس ہیلز 23، 23 رنز، اعظم خان 18، عماد وسیم 4، فہیم اشرف، حیدر علی 1، 1 اور حنین شاہ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔نسیم شاہ 8 اور عبید مک کوائے 0 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ سعود شکیل، ابرار احمد اور محمد وسیم جونیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ شروع سے ہی لڑکھڑا ہٹ کا شکا ر رہی اور صرف عمیر یوسف نے پچاس رنز سکور کیے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین ، نسیم شاہ نے دو جبکہ فہیم اشرف اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں