کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے مشرف کے لوگ آج نیا پاکستان بنا رہے ہیں،حکومت اسٹیبلشمنٹ اور نیب کیساتھ ملکر اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،موجودہ حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں، الزام تراشی کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں ،وفاقی وزراء معاملات کو ٹھیک کرنے کے بجائے خراب کررہے ہیں۔آن لائن کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹ اجلاس کو چلانے نہیں دیتے اور منصوبے کے تحت اجلاس کی کا رروائی میں خلل ڈال کر دوسروں پر الزام لگا تے ہیں دوسروں پر الزام لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے جو لوگ آج نئے پاکستان کے کا بینہ میں شامل ہے وہ مشرف اور دیگر حکومتوں میں بھی رہے ہیں جنہوں نے ملک کے خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے آمرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر کے ملک کو جمہوریت کی راہ پر گامزن کیا ہے آج وہ لوگ پشتونخوامیپ پر الزام لگا رہے ہیں جن کا ماضی کرپشن ، لوٹ مار سے برا ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے مشرف ، یحییٰ اور دیگر آمرانہ قوتوں کا مقابلہ کیا موجودہ حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پر پورانہیں اتر سکے 100 د ن پلان ادھورا رہ گیا اور عوام کو 100 دن میں مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔
سینیٹرعثمان کا