دانیا انور کی طلاق کیوں ہوئی تھی؟ اداکارہ کا انکشاف

Oct 15, 2024 | 11:13 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دانیا انور ایک مشہورپاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے 2016 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ مداح ان دنوں نجی ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل ’جان نثار‘ میں ان کی اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔ انہیں رئیلٹی شو تماشا میں بھی پسند کیا گیا تھا۔

دانیا انوراب رئیلٹی شو سے واپس آگئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔اس شو میں انہوں نے اپنی طلاق کی وجہ بتائی۔ طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کسی فیصلے پر افسوس نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔ لوگ کہتے ہیں کہ ’بس طلاق لے لو، یہ آسان ہے‘، لیکن یہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ میرے پاس ایک مضبوط سپورٹ سسٹم تھا۔ میرے گھر والوں نے میری پوری مدد کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں میں نے اپنے گھر والوں کو نہیں بتایا تھاکہ میرے ساتھ کیا ہورہاہے۔ لیکن پھرحالات بگڑ تےگئے۔ اس کے علاوہ،میرے پہلے شوہر نے منشیات لینا شروع کر دی، لیکن بات یہ ہے کہ منشیات اور اس طرح کا رویہ ان لوگوں کے لئے صرف ایک بہانہ ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس نے ہیروئن کا استعمال بھی شروع کر دیا۔

اگر دیکھا جائے تویہ جسمانی اور جذباتی طور پر توہین آمیز شادی تھی کیونکہ وہ کماتا نہیں تھا اور جب مجھے پیسے کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ مجھے مارتا تھا۔ اس لیے مجھے اپنی شادی میں بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہااپنی حالیہ شادی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ جب میری اپنے موجودہ شوہر سے ملاقات ہوئی تووہ مجھےایک اچھے انسان نظر آئے۔ ہم نے شادی سے پہلے بچوں کو انوالو کیا اور جب بچوں کو اطمینان ہوگیا تو انہوں نے خود مجھ سے کہا کہ آپ شادی کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ایک فیملی کی طرح ہیں ۔ میرے شوہر انہیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ رئیلٹی شو میں شرکت کے دوران میری غیر موجودگی میں میرے شوہر نےمیرے بچوں کی دیکھ بھال کی تھی۔

مزیدخبریں