کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

Oct 15, 2024 | 06:45 PM

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنادی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 13ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کامران غلام کو سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

طویل انتظار کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران غلام نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔ 

صائم کے ساتھ کامران غلام نے 149 رنز کی پارٹنرشپ بنا کو ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے باہر نکالا۔ کامران غلام ٹیم کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں شعیب بشیر نے بولڈ کیا۔ کامران غلام کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یادرہے کہ کامران غلام پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

کامران غلام سے قبل لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان ، یاسر حمید، توفیق عمر، فواد عالم، عمر اکمل اور عابد علی پاکستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے یاسر حمید ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔

پاکستان کے یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹر ہیں۔

مزیدخبریں