بھارتی وزیرکی بیٹی گووندا کی نوکرانی بن گئی، مگرکیوں؟ دلچسپ وجہ جانیے

Sep 15, 2024 | 11:08 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوا۔

اس بات کا انکشاف اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔اداکار گووندا کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے مداح ان سے رابطے میں رہنے کےلیے غیر معمولی حد تک چلے جاتے تھے۔

 سنیتا آہوجا نے پوڈ کاسٹ میں ایک حیران کن واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر  کی ایک مداح نے خود کو نوکرانی ظاہر کرکے ان کے گھر میں 20 دن تک قیام کیا۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران سنیتا نے بتایا کہ ایک خاتون مداح نے خود کو گھریلو ملازمہ ظاہر کیا اور وہ ہمارے گھر میں رہتی رہی۔ 

انہوں نے کہا کہ "میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی۔ میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش میں دیوانی ہوگئی تھی، بالآخر ہمیں پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی تھی اور گووندا کی مداح تھی۔

"گووندا کی اہلیہ سنیتا نے مزید کہا کہ "یہ لڑکی گووندا کےلیے جاگتی رہتی تھی، پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے۔ بعد میں اس کا والد آیا اور ساتھ میں چار گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لائے۔ میرا خیال ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تقریباً 20 دن تک کام کرتی رہی۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔"

یاد رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔

مزیدخبریں