کوہستان میں مسافروں کوبسوں سے اتار کر فائرنگ ، 25افراد جاں بحق

16 اگست 2012 (13:48)

چلاس(مانیٹرنگ ڈیسک) بابوسر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بسوں سے مسافروں کو ا±تار کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں بسیں راولپنڈ ی سے استور جارہی تھیں کہ بابوسر کے علاقے میں حملہ کردیاگیا ۔مقامی ذرائع کاکہناہے کہ مثہ بروم کمپنی کی دوبسوں سمیت تین بسیں سحری کے بعد ناران سے روانہ ہوئی تھیں۔تمام لاشیں مانسہرہ منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد رات گئے آبائی علاقوںکو روانہ کردی گئیں۔

مزیدخبریں