بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکار ہ سونم باجوہ در اصل کون ہیں؟

Aug 16, 2024 | 07:31 PM

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) سونم باجوہ کا شمار بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔ متعدد سپرہٹ پنجابی فلموں کے ساتھ وہ ساﺅتھ کی چندفلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل سونم باجوہ نے ’فیمینا مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں شرکت کی اور فائنلسٹس میں شامل رہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ مقابلہ حسن میں شرکت سے پہلے اداکارہ فضائی میزبانی کے شعبے سے وابستہ تھیں۔
نیوز 18کے مطابق ایئرہوسٹس سے کامیاب اداکارہ تک کا سفر کرنے والی سونم باجوہ آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ وہ 16اگست 1986ءکو بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر نانک متہ میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے 2013ءمیں پنجاب فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار گپی گریوال کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 2015ءمیں انہوں نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ اب تک گڈیاں پٹولے، کیری آن جٹا، اڑب مٹیاراں اور نکا زیلدار سمیت متعدد سپرہٹ پنجابی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں