بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ہے: عظمیٰ بخاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے برادر اسلامی ممالک سے متعلق شرمناک بیان بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر دیا ہے۔ فساد کی پلاننگ میں اس جھوٹ کا ذکر بلاشبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی کا ایجنڈا وہی ہے جو اسرائیل کا ایجنڈا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ پنکی پاکستان کے ساتھ دشمنی میں آخری حد تک چلے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سعودی عرب،چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات نازک موڑ تک پہنچائے۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ہے۔ اب بشریٰ پنکی اپنے شوہر کی نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملکی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2 سال میں بڑی محنت سے چین اور سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کیے ہیں۔ایک جاہل اور ان پڑھ خاتون کا دوست ممالک کے خلاف بیان دینا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی ملک دشمن عناصر کےایجنڈے پر کام کر رہی ہے؟ پاکستان کے عوام اب ان دونوں نوسر بازوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ فتنہ پارٹی پاکستان اور قوم کے لیے ناقابل قبول ہوچکے ہیں۔