15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

Dec 16, 2016

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 15 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق، کمانڈر گارڈ بٹالین (7 ) لاہور عمران یعقوب کو ایس ایس پی سی آر او لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور سید ندیم عباس کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور ، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور طارق الہی مستوئی کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی اونوانکوٹ لاہورڈی ایس پی فرحت عباس کوڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور ،ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہوراسد الرحمان کو ڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز راولپنڈی تیفور اختر کو ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ،ایس ڈی پی او کینٹ راولپنڈی ڈی ایس پی عبدالرحمان کو ایس ڈی پی او مٹھہ نوالہ خوشاب، ایس ڈی پی او مٹھہ نوالہ خوشا ب ڈی ایس پی اسد اللہ کو ایس ڈی پی او صدر بھکر ،ایس ڈی پی او صدر بھکر ڈی ایس پی محمد ظفر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بھکر،ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویژن XI- رائیونڈ لاہور،ڈی ایس پی سیکیورٹی ڈویژن XI- رائیونڈ لاہور نوید ارشاد کو ڈی ایس پی موبائلز کینٹ لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی / ٹریفک آفیسر I- سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ وسیم اختر کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن VII- ، 90 شاہراہ قائد اعظم لاہور، ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن VII- ، 90 شاہراہ قائد اعظم لاہورخالد محمود تبسم کو ڈی ایس پی موبائلز سول لائنز لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی محمد اشرف کو ڈی ایس پی لیگل I- ، ملتان اور تقرری کے منتظر، کامران ظفر کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر باقاعدہ ترقی دیکر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز اوکاڑہ کی خالی آسامی تعینات کیا ہے ۔

مزیدخبریں