راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی

Dec 16, 2024 | 11:33 AM

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کی3سال بعد ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، 3 سال بعد راشد خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شہیدی کریں گے۔ افغان لیگ سپنر نے آخری ٹیسٹ میچ زمبابوے کے خلاف مارچ 2021ء میں کھیلا تھا۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر 2024ء سے بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔ بلاوائیو میں ہی دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں