کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا گیا

کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا ...
کراچی میں خاتون کے سامنے کپڑے اتارنے والے شخص کی ویڈیو وائرل، گرفتار کرلیا گیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے سرجانی میں ایک آدمی نے ایک راہگیر خاتون کے سامنے کپڑے اتار دیے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آدمی گلی نمبر ایک یوسف گوٹھ کے قریب فحش حرکت کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا جبکہ اس کے دوست اس عمل کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس ویڈیو نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مسوئی نے اس واقعے کا نوٹس لیا اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف اس آدمی کے خلاف سخت کارروائی کریں بلکہ جو شخص اس حرکت کی ویڈیو بنا رہا تھا، اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے کہا اگرچہ سرجانی پولیس سٹیشن میں اس واقعے کی کوئی رسمی شکایت درج نہیں ہوئی، پولیس تحقیقات کرے گی اور اس معاملے کو حل کرے گی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور  مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔