آْئینی ترامیم کی کوششیں:ملک کےتین بؑڑے آج نواز شریف سے ملیں گے

Oct 16, 2024 | 02:21 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف آج اہم سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی عشائیے میں شریک ہوں گے، وہ ایس سی او کے اجلاس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔

 "جنگ " نے ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آج نواز شریف سے پہلے ہی ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں