آئینی ترامیم کی کوششیں:3 اہم شخصیات آج نواز شریف سے ملیں گی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جاتی امرا ءلاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے آج اہم قائدین کی ملاقات ہوگی۔
روزنامہ "جنگ" کا ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔