صائم ایوب انجری کا شکار، کیا انہیں چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ 

صائم ایوب انجری کا شکار، کیا انہیں چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کیا جائے ...
صائم ایوب انجری کا شکار، کیا انہیں چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسے ٹیسٹ میں انجرڈ ہونے والے صائم ایوب لندن میں زیر علاج ہیں تاہم کھلاڑی کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انجرڈ اوپنر صائم ایوب گزشتہ روز کیپ ٹاؤن سے لندن پہنچے جہاں پر ان کی اسپورٹس آرتھوپیڈک ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات طے تھی، صائم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ان کی ہڈی فریکچر ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کی وجہ سے کم سے کم وہ 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود سلیکٹرز کی جانب سے صائم کو آئندہ ماہ 19 تاریخ سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر غور کررہے ہیں، اگر وہ فل فٹنس حاصل نہیں بھی کرپائے تو پاکستان ٹورنامنٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دے کر ان کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو اسکواڈ میں شامل کر سکتا ہے۔

11 فروری تک تو ٹیمیں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر بھی اپنے اسکواڈ میں ردوبدل کرسکتی ہیں تاہم 12 فروری کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔

مزید :

کھیل -