یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا زرتاج گل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج گل، شیرافضل مروت، شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں 7فروری تک توسیع کردی گئی۔
وکیل صفائی نے کہاکہ شیر افضل مروت کے وکیل ہائیکورٹ ہیں کچھ دیر بعد آئیں گے،پراسیکیوٹر زاہد آصف نے کہاکہ ابھی تک کوئی بھی ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا، سیکرٹریٹ ، مارگلہ، کراچی کمپنی، کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔