احمد پور شرقیہ: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹرالر تلے آ گئیں، 4 افراد جاں بحق

Oct 16, 2024 | 02:57 PM

احمد پور شرقیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹرالر کے نیچے آ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر طاہر والی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے روڈ پر گرے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک موٹر سائیکل سوار خاوند خلیل اور اہلیہ بشریٰ جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار خاوند غلام یاسین اور اہلیہ زرینہ شامل ہیں، نعشوں اور زخمی یعقوب نامی شخص کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں