حکومت نئی عدالت کا قیام من پسند جج لگانے کے لیے کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی رہنما کی پروگرام میں گفتگو

Oct 16, 2024 | 09:30 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ نئی عدالت اس لیے بنانا چاہتے ہیں کہ من پسند جج ہو۔ 

جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان و دیگر سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے ہوسکتا ہے اتنی بربادی نہ ہو جتنی یہ چاہتے ہیں، مولانا کا مسودہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جہاں گفتگو لیکر آئے بہتر ہے۔ جے یو آئی کا ڈرافٹ بلکل ٹھیک ہے، آئینی بینچ میں 5 سینئر ججز شامل کرلیے جائیں۔ پوری کوشش کریں گے کہ آئین پر حملہ نہ ہوسکے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ نئی عدالت اس لیے بنانا چاہتے ہیں کہ من پسند جج ہو۔ اس میں ان کا ایک بھی مقصد چارٹر آف ڈیموکریسی کا نہیں ہے۔

مزیدخبریں