اسلام آباد پولیس کا اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ

اسلام آباد پولیس کا اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ
اسلام آباد پولیس کا اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز کے اپارٹمنٹ پر چھاپا مارا ہے۔

قائم مقا م صدر بی این پی ساجد ترین نے اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز کے اپارٹمنٹ پر چھاپے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پارٹی ارکان اور سینیٹرز کی تفصیلات حاصل کرنے آئے، پولیس نے کہا ہمارے پاس اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کےخلاف انٹیلی جنس رپورٹس آئی ہیں۔

بی این پی کے قائم مقام صدر نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں، یہاں اس لیے ہوں آئینی ترامیم پر ووٹنگ کے دوران پارٹی سینیٹرز کسی دباؤ میں نہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل نے مجھے اور اپنے 2 سینیٹرز کو پارٹی مؤقف پر قائم رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -