احتجاج کے دوران بچوں کو سمجھانے گیا تھا، یہ بیان میرا نہیں کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی: وزیر تعلیم پنجاب

احتجاج کے دوران بچوں کو سمجھانے گیا تھا، یہ بیان میرا نہیں کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی ...
احتجاج کے دوران بچوں کو سمجھانے گیا تھا، یہ بیان میرا نہیں کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی: وزیر تعلیم پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران بچوں کو سمجھانے گیا تھا، یہ بیان میرا نہیں کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی۔جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ طالب علموں کا نقطہ نظر تھا کہ ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی جبکہ کالج انتظامیہ کا موقف ہے کہ ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کی گئی۔دوسری طرف لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے زیادتی کے واقعے کی تردید کی ہے۔والدین نے کہا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری، جس کے باعث گہری چوٹ آئی، 11 اکتوبر تک جنرل اور اتفاق اسپتال میں علاج ہوا، 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا ہے۔والدین نے مزید کہا کہ بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور، واقعے سے طلبہ اور عوام کو حکومتی اداروں کے خلاف سازش کے تحت بھڑکایا گیا ۔پنجاب حکومت کی کمیٹی نے اسپتال میں داخل رہنے والی لڑکی اور والدین سے گھر پر ملاقات کی۔