غزہ میں ٹماٹر 50 ہزار روپے کلو ،دودھ34 ہزار روپے کلو ہوگیا

غزہ میں ٹماٹر 50 ہزار روپے کلو ،دودھ34 ہزار روپے کلو ہوگیا
غزہ میں ٹماٹر 50 ہزار روپے کلو ،دودھ34 ہزار روپے کلو ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ کی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے۔ معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ سیکڑوں عمارتیں مکمل تباہ ہوچکی ہیں جبکہ ہزاروں مکانات کو بہت حد تک نقصان پہنچا ہے۔

بے روزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث لوگوں کی آمدن انتہائی گھٹ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ خوراک اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

مہنگائی اس قدر ہے کہ دیکھ کر یقین نہیں آتا۔ ٹماٹر 180 ڈالر فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہے ہیں جبکہ چینی 60 ڈالر فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے دیر البلاح سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ تک خوراک کی رسائی بالکل روک دی ہے۔ اس کے نتیجے میں کم و بیش چار لاکھ فلسطینیوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے حکام نے بتایا ہے کہ متواتر بمباری کے باعث خوراک کی سپلائی کے راستے، کچن اور بیکریز بند ہوچکی ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت کام کرنے والی شمالی غزہ کی واحد بیکری کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

غزہ کی پٹی کے طول و عرض میں 21 لاکھ 50 ہزار افراد خوراک کی شدید قلت سے دوچار ہیں جبکہ ہر پانچ میں سے ایک فلسطینی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

شمالی غزہ میں مختلف اشیا کے نرخ یہ ہیں۔ کھیرا ککڑی 150 ڈالر فی کلو، بینگن 15 ڈالر فی کلو، کوکنگ آئل 9 ڈالر فی لیٹر، منجمد گوشت 90 ڈالر فی کلو گرام، 25 کلو گرام آٹا ایک ہزار ڈالر، پانی کی بوتل 2 ڈالر فی بوتل، ملک پاؤڈر 85 ڈالر فی کلو، انڈے 73 ڈالر فی کریٹ ہوگئے۔