ایشیا ءکپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا ، سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا بی سی سی آئی پر برس پڑے

Sep 16, 2023 | 03:46 PM

 کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بی سی سی آئی پر کڑی تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا جو تباہ کن اثرات کو جنم دے گا۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا ٹورنامنٹ کے قوانین میں ایک دم سے تبدیلی کر دی گئی جو غلط ہے، پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔ جب یہ سب ہو رہا تھا تو ایشیئن کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کہاں تھی، ایک بورڈ طاقت ور ہے، ایک شخص طاقت ور ہے، ایسے نہیں چلے گا۔

مزیدخبریں