ایشیا ءکپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا ، سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا بی سی سی آئی پر برس پڑے

ایشیا ءکپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا ، سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا ...
ایشیا ءکپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا ، سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا بی سی سی آئی پر برس پڑے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بی سی سی آئی پر کڑی تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں ایک ٹیم کو فائدہ دیا گیا جو تباہ کن اثرات کو جنم دے گا۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا ٹورنامنٹ کے قوانین میں ایک دم سے تبدیلی کر دی گئی جو غلط ہے، پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے رکھ کر بھارتی ٹیم کو فائدہ دیا گیا۔ جب یہ سب ہو رہا تھا تو ایشیئن کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کہاں تھی، ایک بورڈ طاقت ور ہے، ایک شخص طاقت ور ہے، ایسے نہیں چلے گا۔