بنگلہ دیشی کھلاڑی تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ

بنگلہ دیشی کھلاڑی تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ
بنگلہ دیشی کھلاڑی تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ
سورس: Instagram/taskintazim

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ویب ڈیسک) تسکین احمد کی نیند بنگلہ  دیشی ٹیم کو مہنگی پڑگئی، بھارت کے خلاف میچ سے قبل بس میں سوار نہ ہونے پر بنگلہ دیشی فاسٹ بولر و نائب کپتان نے معافی مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر 8  میچ سے قبل تسکین اپنے کمرے میں سوتے رہے، وہ بروقت ٹیم بس میں سوار نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے ٹیم صرف 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔

اگرچہ تسکین سٹیڈیم تاخیر سے پہنچ گئے تھے مگر انھیں الیون کا حصہ نہ بنانے کا  فیصلہ کیا گیا تھا، اب فاسٹ بولر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔

مزید :

کھیل -