بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف
بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، ان سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں، آج شبلی فراز نے کہا کہ پھر خانہ جنگی ہوگی، کیا 9 مئی دوبارہ کرناچاہتے ہیں؟

مزید :

قومی -