کراچی:تنخواہ ادا نہ کرنے پرملازم کے ہاتھوں کمپنی کا مالک قتل

کراچی:تنخواہ ادا نہ کرنے پرملازم کے ہاتھوں کمپنی کا مالک قتل
کراچی:تنخواہ ادا نہ کرنے پرملازم کے ہاتھوں کمپنی کا مالک قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں تنخواہ نہ دینے کے تنازع پر ملازم نے سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شارع فیصل پر واقع کاوش کراؤن پلازہ کے اندر آفس میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت نوید خان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک سافٹ ویئر کمپنی کا سی ای او تھا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی کے سابق ملازم نے لین دین کے معاملے پر قتل کیا ہے جبکہ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہے۔

اس حوالے سے لواحقین نے بتایا کہ مقتول نوید خان غیر ملکی سافٹ وئیر کمپنی یورو سافٹ کے پاکستان آفس کا سی ای او تھا، ملزم شعیب کمپنی کا سابق ملازم تھا۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ شام کے وقت ملزم شعیب دفتر آیا اور نوید کے کمرے میں داخل ہوا، جھگڑے کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوید کو شدید زخمی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوید خود کو جان بچانے کی خاطر دفتر سے باہر نکلا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ہیڈ آفس سے کسی بھی ملازم کی تنخواہ نہیں آئی تھی، ملزم آلہ قتل سمیت دفتر میں ہی موجود تھا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔