اسرائیل کاایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننےکا اعتراف

اسرائیل کاایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننےکا اعتراف
اسرائیل کاایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننےکا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈوں کے نشانہ بننے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ منگل کو ہوئے ایرانی میزائل حملوں میں دو ائیر بیس نشانہ بنے، ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنائےگئے ائیرفورس کے اڈے مکمل فعال ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ایران کے میزائل حملوں کا جواب جو بہتر وقت لگےگا اس وقت دیں گے، اسرائیلی سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق بتائے گئے وقت اور جگہ پر حملہ کریں گے۔ 
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھاکہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے۔