خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور کی گفتگوسامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں احتجاج کیلئے کارکنوں کے ہمراہ پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں کے پی ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، لیکن سرکاری ذرائع اس کی تردید کررہے ہیں۔
خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم پہنچ گئے ہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ،اب ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور عمران خان اگلا لائحہ عمل بتائیں گے، ہمارا اختیار محدود ہے فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔