بہاولنگر، شادی کی تقریب میں ڈانس کرنیوالی 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، مقدمہ درج
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ مدرسہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین ڈانسرز ہوس کا نشانہ بن گئیں۔
تھانہ مدرسہ میں درج مقدمے کے مطابق شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین ڈانسر کو اوباش افراد نے نشہ آوار مشروب پلا کراپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کے نام سمیرا اور روبینہ بتائے جاتے ہیں، سمیرا کی عمر 29 جبکہ روبینہ کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے، جنسی زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ایف ائی آر متن کے مطابق سمیرا کے ساتھ ملزم الیاس نے زیادتی کی جبکہ ملزم کاشف نے روبینہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خواتین نے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔