بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق صحافی کے سوال پر چیئر مین پی سی بی کا جواب

بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق صحافی کے سوال پر چیئر مین ...
بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق صحافی کے سوال پر چیئر مین پی سی بی کا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔  

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی۔ کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا۔ کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ کرنے کا مشورہ دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔اس دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ بابر اعظم کپتان رہیں گے؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

مزید :

کھیل -