ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
مالی معاملات کے حوالے سے آج سے ان شاءاللہ آپ ایک اہم بہتری میں داخل ہو جائیں گے اور اس کے بعد روز گار کا سلسلہ بھی اچھا چل پڑے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے وہ بھی اب آزاد ہوں گے، اب آگے بڑھنے کے بڑے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور رشتے وغیرہ میں خاص طور پر رکاوٹ دور ہو گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
وراثتی اور پراپرٹی وغیرہ میں اب آپ کی دلی مراد پوری ہونے کو ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، وہ اب اس میں بحکم اللہ کامیاب نظر آتے ہیں اور جن لوگوں نے اپنے آپ کو تبدیلی میں لانا ہے یعنی روز گار رہائش وغیرہ کی تبدیلی تو اس کے چانس بھی اب نمایاں ہو رہے ہیں اب کئی بند راستے کھل سکتے ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس خواہش کے لئے برسوں کوشش کی ہے وہ اب پوری ہونے کے قریب ہے ۔ان دنوں آپ کو مالی طور پر بھی فائدہ ہوگا اور جن جن کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا تھا وہ بھی دور ہو سکیں گی۔ جن افراد نے اپنے روز گار کے لئے بیرونِ ملک سفر کرنا تھا وہ اب تیاری کر لیں اس کے لئے بڑی اچھی خبریں آ سکتی ہیں اور اندرونِ ملک بھی روزگار بہتر ہو سکے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو برسوں سے تبدیلی نہیں مل رہی تھی، آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ ان شاءاللہ اب کامیاب ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔ جو لوگ کسی کی محبت وغیرہ کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ ناکامی سے بہتر ہے کہ پہلے ہی پیچھے ہٹ جائیں۔ اولاد پربھی خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، اس طرف سے کوئی مسئلہ اچانک آپ کے سامنے آ سکتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ نے جو رقم کسی سے واپس لینی ہے، اس کے ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور جس کاروبار میں عرصہ دراز سے پریشانیاں اور مشکلات آ رہی تھیں وہ بھی بحکم اللہ بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور جو بندش وغیرہ محسوس کی جا رہی تھی، وہ بھی اب ٹوٹ چکی ہے۔ آپ اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جذباتی فیصلے نہ کریں اور نا ہی کسی دوسرے کے کام میں رکاوٹ ڈالیں، آپ کو اس میں خطرہ ہے۔ دوسروں کی پریشانی آپ کے گلے پڑ سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے روز گار میں پریشانی برداشت کر رہے تھے وہ اب ان شاءاللہ سکون کا سانس لیں گے اور جس طرف سے امیدلگائی ہوئی تھی وہ اب پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، پریشان نہ ہوں۔ 
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بہت جذباتی ہیں ہر بات کو دماغ پر سوار کر لیتے ہیں اور جس بات کا آپ سے کوئی تعلق بھی نہ ہو، اس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں تبدیلی کا ایک موقع آ رہا ہے اگر آپ نے اس سے فائدہ اٹھا لیا تو آنے والے دن مکمل طور پر آپ کے حق میں ہو جائیں گے اور جن لوگوں نے وقت برباد کیا،وہ بڑا پچھتائیں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ بار بار ایسی غلطی نہ کریں جو بعد میں وبالِ جان بن جائے۔اس وقت حالات تھوڑے سے نازک چل رہے ہیں۔ آپ کو ہر معاملے میں بچ کر چلنے کی اشد ضرورت ہے اور کسی کا اعتبار نہ کریں اور نا ہی اپنی رقم کسی پر استعمال کریں، نقصان ہو جائے گا۔ اس وقت آپ یاحی یا قیوم کا ورد کریں اور نماز کی پابندی بھی تاکہ پریشانیاں دور رہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی انہونی کے انتظار میں ہیں تو سمجھ لیں کہ انہونی ہونے والی ہے اور غیب سے آپ کے لئے مدد آئے گی جس سے آپ کے بحکم اللہ بگڑے ہوئے کام سنور جائیں گے۔ان دنوں آپ کے سامنے وہ دروازہ بھی کھلنے کی امید ہے جو برسوں پہلے بند ہو چکا ہے اور اب قسمت بدلنے کا موقع آ گیا ہے۔ اللہ نے چاہا جلد ہی ماضی کے نقصانات سے نکل کر بہتری میں آ جائیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
اب بس کریں اور اپنے لئے سنجیدہ ہو جائیں، یہ دل آپ کو کسی بڑی مشکل میں پھنسا کر ہی دم لے گا اور آپ کے لئے آنے والے دن آزمائش بن جائیں گے۔ اگر فوری طور پر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ویسے بھی ان دنوں اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، خدشہ ہے کہ شاید برسوں کا ساتھ ایک پل میں ٹوٹ نہ جائے، غصہ قابو میں رکھیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ بار بار وہی غلطی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ماضی میں آپ کا بہت نقصان ہوا تھا۔ اب صورتِ حال مختلف اور خطرناک ہے، سمجھ لیں کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر بات آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔ توبہ کریں اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر ان کو درست کرنے کی کوشش کریں اور پرانی باتیں چھوڑ کر صرف مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اس ہفتے ان شاءاللہ اپنے مقاصد میں بڑی کامیابی حاصل ہو گی، آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا۔ قرض لینے اور دینے میں آسانیاں ہوں گی اور آپ کی زندگی میں اب نئی تبدیلیوں کا عمل بھی شروع ہوگا۔ اس وقت خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو گی اور جن کے ازدواجی معاملات خراب تھے، بہتری میں آ جائیں گے۔