بھارتی وزیر خارجہ باہمی تعلقات میں بہتری یا برصغیر میں امن کی بات نہیں کریں گے: شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پاکستان کی دعوت قبول کرنا مثبت ہے۔
"جنگ " کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیئں، وہ باہمی تعلقات میں بہتری یا برصغیر میں امن کی بات نہیں کریں گے۔بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے تلخ کلامی کی گئی لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔